جموں// جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں شراب کی نئی دکانیں کھولنے کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑ رہا ہے۔
سروال، گجر نگر، چوک چبوترا اور دیگر علاقوں کے بعد منگل کو شکتی نگر میں بھی لوگ سڑکوں پر آئے اور شراب کی دکان کھولے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاجی 'شراب کی دکانیں بند کرو بند کرو'، 'شراب کی دکانیں نہیں کھلنے دیں گے نہیں کھلنے دیں گے' جیسے نعرے لگا رہے تھے۔