عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے جموں ڈویژن کے موسم گرما اور سرما کے علاقوں میں پڑنے والے سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔اس ضمن میں جاری حکم نامہ کے مطابق یکم اکتوبر یعنی آج سے پورے اکتوبر مہینے کیلئے جموں صوبہ کے گرمائی زون سکولوں میںجموں میونسپل کارپوریشن کے حدود میں واقع سکولوںکو چھوڑ کر سبھی نجی و سرکار ی سکولوں میں اوقات کار صبح 9بجے سے سہ پہر 3بجے کی بجائے صبح10بجے سے سہ پہر 4بجے تک ہونگے تاہم جموں میونسپل کارپوریشن کے حدود میں یہ اوقات کار بدستور صبح9بجے سے سہ پہر 3بجے تک ہی ہونگے۔حکم نامہ کے مطابق سرمائی زون سکولوں میں نئے اوقات کار صبح10بجے سے سہ پہر4بجے ہونگے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔