عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ڈپٹی کمشنر، سچن کمار ویشیا نے سنکلپ سکیم کے تحت ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر جموں میں جاب فیئر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ مخلص علی بھی موجود تھے۔یہ تقریب ایمپلائمنٹ کمپلیکس ٹوف شیرخانیہ میں منعقد ہوئی جس نے ضلع کے نوجوانوں اور ملازمت کے متلاشیوں کو روزگار کے وسیع مواقع اور کیریئر کی رہنمائی فراہم کرکے بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 13 سے زائد کمپنیوں نے روزگار میلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، 200 سے زائد اسامیاں پیش کیں۔مجموعی طور پر 400 ملازمت کے متلاشیوں نے اس تقریب میں شرکت کی، جن میں سے 65 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور 10 کو موقع پر ہی منتخب کیا گیا۔ جاب فیئر/روزگار میلہ نے روزگار کے امکانات کو بڑھانے اور ضلع کے نوجوانوں کے کیریئر کی خواہشات کی حمایت کرنے کے لیے ایک مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا۔