Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

جموں میں سرکاری طبی نظام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 4, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموںاوراس سے منسلک شہر کے دیگرتمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں صحت و صفائی کے ناقص انتظامات صوبہ بھر کے عوام کیلئے بہت بڑا مسئلہ بناہواہے اورشکایات کے باوجود کسی نے بھی اس جانب توجہ مبذول نہیں کی تاہم بھلا ہوریاستی وزیر اعلیٰ کا جنہوںنے گزشتہ دنوںطبی اداروں کا خود معائنہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا جس کے دوران یہ پایاگیاکہ لوگوں کی شکایات درست ہیں جس بناپر انہوںنے میڈیکل کالج کے سپرانٹنڈنٹ کو موقعہ پر ہی منسلک کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکمہ کے زیر انتظام ہسپتالوں میںصحت و صفائی ودیگر خدمات میں بہتری لانے کی ہدایات دیتے ہوئے ہسپتالوں میں غسلخانوں کوگندگی سے پاک رکھنے اور ائیر کنڈیشنرس و دیگر سہولیات میں بہتری لانے پر زور دیا ۔طبی نظام میں سدھار آئے گایا نہیں یہ تو آنیوالے وقت میں ہی معلوم ہوسکے گالیکن وزیر اعلیٰ کے دورے سے یہ بات عیاںہوگئی ہے کہ جموں کے سرکاری ہسپتالوںمیںسب کچھ ٹھیک نہیں اورمریضوں و تیماردار وںکی شکایات کچھ یوں ہی نہیں بلکہ نظام کے بگاڑ کی عکاس تھیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں کے علاوہ شالیمار ہسپتال اور کچھ دیگر طبی ادارے سال بھر مریضوںسے بھرے رہتے ہیں اور ان ہسپتالوںمیں نہ صرف جموں بلکہ  پیر پنچال اور  چناب  خطوںسے بھی بہت بڑی تعداد میں مریض یا زخمی زیر علاج ہوتے ہیں ۔ چونکہ پہاڑی اور دورافتادہ اضلاع میں لوگوںکو بہتر طبی سہولیات میسر نہیں ہیں اس لئے مجبوراًانہیں جموں کا رخ کرناپڑتاہے، جہاں کا حال ایسا ہے جو وزیر اعلیٰ نے بچشم خود  دیکھ لیااور  جس پر وہ نہ صرف برہم ہوئیں بلکہ انہیں  موقعہ پر ہی کارروائی بھی کرناپڑی ۔ یہ شکایات عام ہیں کہ ان ہسپتالوںمیں جہاں پوری طرح سے سہولیات دستیاب نہیں، وہیں مریضوں کو  علاج معالجہ کے لئے ترسایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ادویات باہر سے خریدنے پر مجبور کیا جاتاہے، جو ایک بہت بڑ ے مفاد پرستNEXUS  کی طرف اشارہ کرتا ہے اور یہ معاملہ اس شعبے کی تباہی کا سب سے بڑا سبب ہے۔اگر طبی خدمات اور عوام کو درپیش مسائل کا بغورجائزہ لیاجائے تو معلوم ہوتاہے کہ سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ جموں میں معالجین کی ایک اچھی خاصی تعداد نے اپنے پیشے کو  کاروباری شکل دے رکھی ہے اور وہی ڈاکٹر جو سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو دیکھنے سے بھی کتراتاہے ، کسی نجی کلینک میں مریض کا نہ صرف بہتر سے بہتر علاج کرنے کی کوشش کرتاہے بلکہ اس کے ساتھ بہت ہی  نرمی کے ساتھ بھی پیش آتاہے اور یہی وجہ ہے کہ پرائیویٹ علاج میں معمولی سے مرض پر بھی تشخیص سے لیکر علاج تک ہزاروں روپے خرچ ہوجانے کا علم رکھنے کے باوجود لوگ سرکاری ہسپتالوںکے بجائے انہی کلینکوں پر بھروسہ کرتے ہیں کیونکہ ایک ایسانظام قائم کردیاگیاہے جس میں سرکاری طبی ادارے خود قابل علاج بن چکے ہیں۔اس مقدس پیشے کے کاروبار کی شکل اختیار کرلینے کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے جہاں کئی بڑے ڈاکٹر بھی پرائیویٹ کلینکوں اور ادویات فروشوں کے زیر اثرکام کررہے ہیں اور تشخیصی عمل اور اس کے بعد دوائیوں کی خرید اری تک کلینکوں اور ادویہ فروشوں کا پورا پورا خیال رکھاجاتاہے ۔وزیر اعلیٰ نے میڈیکل کالج کے سپرانٹنڈنٹ کو اٹیچ کرکے اچھی پہل کی ہے لیکن صرف ایک شخص کے خلاف کارروائی سے نظام میں سدھار نہیں آجائے گا بلکہ اس کیلئے اعلیٰ سطح سے نچلی سطح تک تطہیر کرناہوگی اور اس سے بھی زیادہ اہم اقدام یہ رہے گا کہ اگر ضلعی سطح کے ہسپتالوںکوہی سہولیات اور  ضروری مشینری و مناسب  افرادی قوت سے لیس کیاجائے تو جموں کے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوگا اور خطہ پیر پنچال و خطہ چناب کے لوگوںکو جموں آنے جانے اور ڈاکٹروں کی فیس وتشخیصی ٹیسٹوں اور دوائیوں کی خرید پر  ہزاروں روپے خرچ نہیں کرناپڑیںگے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?