جموں میں روہنگیا پناہ گزینوں کی بستی میں آتشزدگی، تقریباً دو درجن جھگیاں خاکستر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
جموں// جموں کے ماروتی محلے میں شبانہ آگ کی ایک پراسرار واردات میں روہنگیا پناہ گزینوں کی قریب دو درجن جھگی جھونپڑیاں خاکستر ہوگئیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے ماروتی محلے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب روہنگیا پناہ گزینوں کی قریب دو درجن جھگی جھونپڑیاں آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ آگ نیم شب سے شروع ہو کر پیر کی صبح تک جاری رہی جس نے روہنگیا پناہ گزینوں کے قریب تمام پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *