جموں//MBSCE کے میکنکل انجینرئنگ محکمہ کی جانب سے سی اے ڈی پائنٹ انجینئرنگ سلیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ جموں مرکز کے اشتراک سے "Auto CAD and 3D Printing"پر دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔اسسٹنٹ پروفیسر ہریندر پال سنگھ نے خطبہ اسقبالیہ پیش کیا۔MBSCET کے چیر مین پروفیسر اے ایس سودن نے انجنئروں کے لئے آٹو سی اے ڈی کی اہمیت پر مباحثہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 3D with AutoCAD نے انجینئروں کو مشین پر کام کرنا آسان بنایا ہے۔انجینئرنگ کے مختلف شعبوں کے 54طلاب نے فیکلٹی ممبروں کے ہمراہ ورکشاپ میں شرکت کی۔ڈائریکٹر CAD Point, J&K انجینئر نوجوت سنگھ اس موقعہ پر ریسورس پرسن تھے ۔انہوں نے تفصیلی لیکچر دیا ۔ڈین اکیڈمکس پروفیسر پروین سنگھ نے اپنے خطاب میں نئے خیالات پر زور دیا ۔ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میںپرنسپل MBSCET,پروفیسر انجانی کمار، وائس پرنسپل پروفیسر امریک سنگھ اور ایچ ایس گل بھی شامل تھے۔ ایچ او ڈی میکنکل انجینئرنگ محکمہ جانی کھجوریہ نے ورکشاپ میں نظامت کے فرائض انجام دئے اور شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔