عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں آف لائن کلاسز 10 ستمبر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔جبکہ سکول 6 ستمبر تک بند رہیں گے، اداروں کے سربراہان اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8ستمبر سے ڈیوٹی پر حاضر ہوں تاکہ سیفٹی آڈٹ کروائیں اور تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔چیف ایجوکیشن آفیسرز کو بھی تیاریوں کی نگرانی کرنے اور ڈائریکٹوریٹ کو رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔