عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ایک جرات مندانہ کارروائی میں، بارڈر سیکورٹی فورس نے اکھنور سیکٹر میں اپنے سیلاب زدہ گاؤں میں پھنسے ہوئے 45 شہریوں، بشمول خواتین اور بچوں کو نکالنے کے لیے اپنے ہیلی کاپٹراستعمال کئے۔بی ایس ایف کی جانب سے بچاؤ مشن پولیس، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں دریائے چناب میں مسلسل اضافے کی وجہ سے گرکھل علاقے کے فتھو کوٹلی گاؤں کی تباہ حال آبادی کو منتقل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد شروع کیا گیا، جو اس وقت اس کے انخلاء کی سطح سے کئی فٹ اوپر بہہ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلابی پانی گاؤں میں داخل ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد آج صبح سویرے پولیس اور سول افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور 45 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔پھنسے ہوئے شہریوں سے رابطہ قائم کرنے کی کئی کوششوں کے بعد سول انتظامیہ نے قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے بی ایس ایف سے ہیلی کاپٹر طلب کیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ بی ایس ایف نے کال کا جواب دیا اور اس کے ہیلی کاپٹر نے مسلسل بارش کے باوجودپھنسے ہوئے 45شہریوں کو کامیابی سے محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے تین پروازیں کیں۔