سرینگر/پولیس نے جمعہ کو کہا کہ اُنہوں نے جموں میں تین منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے2.6کروڑ روپے کی چرس بر آمد کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نگروٹہ میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے 13کلو گرام چرس جیسی چیز بر آمد کی گئی جس کی مالیت 2.6کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ مذکورہ گاڑی سے نقدی20ہزار روپے بھی بر آمدکئے گئے۔
پولیس کے مطابق اس گاڑی میں ڈرائیور سمیت جو افراد سفر کررہے تھے اُن میں غلام حیدر شیخ ولد چاند بھائی،محمد الیاس شیخ ولد غلام جعفر اور طالب حسین سعید ولد محمد حسین ساکنان احمد آباد گجرات شامل تھے۔
اس ضمن میں پولیس سٹیشن نگروٹہ میں کیس درج کرکے تحقیقاتی عمل شروع کیا گیا ہے۔