جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر 170 میٹر طویل سرنگ کا سراغ لگایا ہے۔
بی ایس ایف جموں فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل این ایس جموال کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ قریب 170 میٹر بھارتی حدود کے اندر ہے اور یہ بی ایس ایف کی پنڈی پوسٹ کے نزدیک کھودی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سرنگ پاکستانی فوج کی شاہین اور پاسبان چوکیوں سے شروع ہوتی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہوں اس کو مون سون سیزن میں کھودنا شروع کیا تھا اور ہمارے حدود میں کھودنے سے قبل ہی یہ ڈھہ گئی ہے۔