عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی دراندازی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ْ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو یہ دعوی کیا کہ فورس نے سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آر ایس پورہ سیکٹر میں سرحدی چوکی عبدلیاں علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)نے پاکستان رینجرز کے ساتھ سخت احتجاج درج کرایا۔ترجمان نے کہا، “4 اور 5 اپریل کی درمیانی رات، چوکس بی ایس ایف کے دستوں نے جموں کے سرحدی علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھی اور ایک دراندازی کو آئی بی کو عبور کرتے ہوئے دیکھا۔” انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے گھسنے والے کو للکارا لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی اور آگے بڑھتا رہا۔انہوں نے مزید کہا”بی ایس ایف کے دستوں نے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے، دراندازی کو بے اثر کر دیا۔ گھسنے والے کی شناخت اور مقصد کا پتہ لگایا جا رہا ہے،” ۔ بی ایس ایف نے پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے بھیج دیا۔ذرائع نے بتایا کہ بعد میں، تقریباً 1.10 بجے، بی ایس ایف نے جائے وقوعہ کے قریب پاکستان رینجرز کے ساتھ ایک مختصر مدت کی فلیگ میٹنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فریق نے ملاقات کے دوران دراندازی کی لاش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی عمر 35 سال کے لگ بھگ ہے اور اس کے قبضے سے کوئی مجرمانہ مواد نہیں ملا۔