جموں//جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی بیورو نے جمعرات کو چنور پولیس چوکی جموں کے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد سلطان کو8ہزار روپے کی رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ACB، جموں کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ نے کہا کہ پولیس چوکی چنور نے مقامی رہائشی کی شکایت پر اس کے بیٹے ساحل مہرا کو جھوٹے اور غیر سنجیدہ مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ پی پی چنور کے ایک عہدیدار محمد سلطان نے 8,000 روپے بطور رشوت اپنے بیٹے کی پولیس حراست سے رہائی کے لیے مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پہلے ہی 4000روپے ادا کر چکے ہیں۔ لیکن مذکورہ منشی نے پھر بقایا4000 روپے رشوت کی رقم کا مطالبہ کیا۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ رشوت نہیں دینا چاہتا لیکن مذکورہ اہلکار نے اسے رشوت دینے پر مجبور کیا اور مجبور حالات میں وہ بقایا چار ہزارروپے رشوت ادا کرنے جا رہا ہے۔چنانچہ اے سی بی نے ٹریپ ٹیم تشکیل دی اور ملزم کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔