جموں/اوایسس گروپ آف سکولز کی جانب سے سینک کالونی جموں میں اپنی پہلی برانچ کاافتتاح کیاگیا۔اس طرح سے اس ادارہ نے نئی کرنیچ برانچ کاقیام عمل میں لاکر جموں خطہ میں کرنیچ برانچ کے قیام کی دستک دے دی۔آئی اے ایس میں اول مقام حاصل کرنے والے شاہ فیصل اس موقعہ پرمہمان خصوصی تھے، نے جموں خطہ میں اس سکول کی نئی برانچ کے قیام پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے اُمیدظاہر کی کہ چیئرمین اوایسس عاشق حسین مسعودی اس عمل کوکامیابی کی نئی راہوں پرگامزن کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔شاہ فیصل نے کہاکہ جموں تعلیم کا مرکز ہے اوراس سکول کی برانچ کے قیام سے تعلیمی سرگرمیوں کونئی وسعت ملے گی اوراس تعلیمی ادارہ کووادی کشمیرمیں جوشہرت حاصل ہے اسے جموں میں بھی وہی شہرت ملے گی اوریہ سکول عوام کاایک مقبول ترین ادارہ بن جائے گا اوریہ سکول عوام کاایک مقبول ترین ادارہ بن جائے گا ۔اس سکول کی افتتاحی تقریب کے موقعہ پر شاہ فیصل نے ان خیالات کااظہار میڈیااشخاص کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سکول کی طرف سے دی گئی دعوت کوقبول کرنے کیلئے مسعودی نے شاہ فیصل کاشکریہ اداکیا۔