جموں // آئی جی پی ٹریفک نے جموں شہر میں34 نئے مقامات پر مجوزہ انٹیلی جنٹ ٹریفک سگنل سسٹم کی تنصیب کے لئے طریقہ کار وضح کرنے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں چیف انجینئر تعمیرات عامہ جموں، ریجنل ٹرانسپورٹ افسر جموں، ایگزیکٹو انجنیئر الیکٹرانک، ایس ایم سی جموں اور ایڈیشنل ایس ایس پی ٹریفک جموں سٹی موجود تھے۔دوران میٹنگ مختلف معاملات زیر بحث لائے گئے اور پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے تجاویز طلب کی گئیں۔اس کے علاوہ میٹنگ میں ٹریفک کے نقل و حمل کی صورتحال، سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت میں باقاعدگی لانے میں درپیش مشکلات، انفورسمنٹ اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کا کردار، انٹیلی جنٹ ٹریفک سگنل سسٹم کی تنصیب پر بھی غور و خوض ہوا۔میٹنگ میں ٹریفک نظام سے وابستہ تمام ایجنسیوں اور محکموں کے مابین قریبی تال میل پر زور دیا تا کہ ٹریفک کے نقل و حمل میں واضح تبدیلیاں رونما ہوسکیں۔