عظمیٰ نیوز سروس
جموں//کرائم برانچ جموں نے انچارج پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سودن شرما کے خلاف “جی ایم سی جموں میں ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ لینے کے لیے ناجائز فائدہ حاصل کرنے کے لیے کاغذات میں ان کی عمر سے چھیڑ چھاڑ کرنے” کا مقدمہ درج کیا ہے۔دفعہ 420 اور 120-B کے تحت مقدمہ 2006 میںجموں کے کرائم برانچ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ۔اس سلسلے میں، کیس کی گہرائی سے تفتیش کے لیے ڈی ایس پی بھگوان داس تفتیشی افسر جموں کو سپرد کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ منو گپتا کی طرف سے ڈاکٹر ششی سودن شرما کے خلاف درج کردہ تحریری شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مخر الذکر “جعلی یا من گھڑت تاریخ پیدائش کی بنیاد پر اپنی سرکاری خدمات انجام دے رہے تھے۔”ایم سی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق، وہ متعلقہ وقت پر ایم بی بی ایس کورس میں داخلے کے لیے اہل نہیں تھی اور جموں و کشمیر BOSE کے اس وقت کے افسران/ اہلکاروں کے ساتھ مل کر جعل سازی کا جرم کیا اور جعلی دستاویزات کو حقیقی کے طور پر استعمال کیا، جس سے خود کو غلط فائدہ ہوا۔ اور اسی طرح سرکاری خزانے کو غلط نقصان پہنچایا گیا” ۔