جموں//گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں میں لگے ہوئے واٹرکولروںکی خستہ حالت کی وجہ سے مریضاں کے ساتھ آنے والے تیمارداروں اورمریضوں کوپانی کی عدم دستیابی کے باعث سخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے ۔ اس سلسلے میں تیمارداروں کاکہناہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے ہسپتال میں پینے کے پانی کیلئے دردرکی ٹھوکریں کھانی پڑرہی ہیںلیکن خراب پڑے واٹرکولروں کی طرف ہسپتا ل انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں پرواٹرکولرلگاہے وہاں پرپانی نہیں ہے اورجہاں پرپانی ہے وہاں پرواٹرکولرنہیں ہے جس کی وجہ سے تیمارداروں کوشدیدمشکلات جھیلناپڑرہی ہیں۔