جموں//جموں میونسپل کارپوریشن نے ڈینگوپھیلنے کے خطرات کے پیش نظر شہرمیں شروع کی گئی تھرمل فوگنگ کی مہم کے تحت پلوڑہ ٹاپ، جانی پور،توپ شیرخانیاں، اولڈسٹی ،نانک نگر، شہیدی چوک ، جیول، ڈوگرہ چوک میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاﺅکیا۔یہ مہم جوائنٹ کمشنر(ایڈم) راجیش شرما کی نگرانی میں انٹی ملیریا ونگ محکمہ صحت کے تعاون سے چلائی گئی۔محکمہ ہیلتھ اینڈسنی ٹیشن ونگ ،ٹرانسپورٹ ونگ جے ایم سی کے عملہ کواس کام پرمامورکیاگیاتھاجس نے مذکورہ علاقوں میں جراثیم کش ادویات کاچھڑکاﺅکرنے کے ساتھ لوگوں کوبھی ڈینگوسے بچنے کےلئے تدابیرکی جانکاری دی۔اس دوران لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مچھروں کوپیدانہ ہونے دیں۔اس دوران لوگوں اوردکانداروں نے جموں میونسپل کارپوریشن کی مہم کوسراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران مہم شروع کرنے کے موقعہ پر چیف ٹرانسپورٹ افسر طارق رینہ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرانیتاسلگوترہ، سینی ٹیشن آفیسرس، ٹرانسپورٹ آفیسرس، انٹی ملیریاڈیپارٹمنٹ کاعملہ بھی موجودتھا۔