جموں//کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن رمیش کمار کی ہدایت پردکانداروں کے فٹ پاتھوں اور ریہڑی والوں کے سڑک پرغیرقانونی قبضے کے خلاف مہم کے تحت شہرکے مختلف علاقوں سے ریہڑیاں ہٹانے کے ساتھ فٹ پاتھوں سے دکانداروں کاسامان ہٹایا۔اس دوران مہم کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو)ویناکشی کول اورچیف انفورسمنٹ افسرراجیش گپتانے کی۔اس موقعہ پر ریونیوافسران پرمود کمار ،پروین گپتااور سنیل گپتا(جے ایم سی) اورانفورسمنٹ عملہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے سٹی چوک ،شالیمار ،پرانی منڈی اورراج تلک روڈ اورپرانے جموں شہرکے حصوں میں فٹ پاتھوں سے دکانداروں کاسامان ہٹایااورریہڑی زونوں سے باہرلگائی گئی ریہڑیوں کوبھی ہٹایا۔اس دوران ایک ٹرک سامان بھی ضبط کیاگیاجودکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہرفٹ پاتھوں پرلگایاتھاجس کی وجہ سے راہ گیروں کوچلنے میں دقتیں آرہی تھیں۔جے ایم سی ٹیم نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ سامان فٹ پاتھوں پرنہ لگائیں جبکہ ریہڑی والوں کوریہڑی زون میں ہی ریہڑی لگائیں اورانتباہ دیاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔