جموں// جموں میونسپل کارپوریشن نے غیرقانونی طورپرلگائے گئے اشتہارات اورریہڑیوں کوہٹانے کیلئے مہم کے تحت کارروائی عمل میں لائی ۔اس سلسلے میں کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن کی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) جموں میونسپل کارپوریشن ویناکشی کول کی قیاد ت میں ایک ٹیم نے شہرکے مختلف بازاروں مثلاً سی پی او چوک، پنج تیرتھی، اندراگاندھی ، شالیمار روڈ، بی سی روڈ، ریلوے سٹیشن ، تریکوٹہ نگر، پارک بھگوتی نگر کادورہ کیا۔اس دوران ٹیم نے غیرقانونی طورپرلگائی گئی ریہڑیوں، پھڑیوں ، ہورڈنگس ، بینروں کوہٹایا۔ اس دوران میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے ریہڑی والوں سے ریہڑی زونوں میں اپنی ریہڑیا ں لگانے کی اپیل کرتے ہوئے انتباہ دیاکہ اگرکوئی قواعدکی خلاف ورزی کرے گاتواس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔