جموں// جموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے غیر قانونی طورسے قائم کی گئی ریڑھیوں اورپھڑیوں کو ہٹانے کی مہم جاری ہے ۔ جس کی نگرانی جوائنٹ کمشنر جے ایم سی راجیش شرماکررہے ہیں یہ مہم اکھنور روڈ ، تالاب تلو ، پلوڑہ، یونیورسٹی روڈ اور نروال منڈی میں جاری ہے اس دوران بغیر لائسنس کے قائم کیگئی ریڑھیوں اورپھڑیوں کو ہٹایا گیا ۔ دریں اثناء میونسپل کارپوریشن نے دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اشیاء دکانوںڈ کے اندر رکھیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔