جموں/جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رمیش کمار (آئی اے ایس) کی ہدایت پر جموں میونسپل کارپوریشن نے ٹریفک اور ایگزیکٹو پولیس کے اشتراک سے جوائنٹ کمشنر (اے) راجیش کمار (کے اے ایس) اور اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو جے ایم سی ویناکشی کول (کے اے ایس) کی نگرانی میںناجائز تجاوزات کے خلاف ایک مہم چلائی ۔مہم کے دوران چیف اینفورسمینٹ افسر راجیش گپتا، ریونیو افسراں پرمود کمار، اشونی سودن ،پروین گپتا اور سنیل گپتا ،جے ایم سی کا اینفورسمینٹ سٹاف اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔مہم ک مقصد سٹی چوک سے سنٹرل بیسک ہائی سکول پرانی منڈی جموں کے علاقہ میں کھڑی ناجائز ریہڑیوں کو ہٹانا تھا ۔مہم کے دوران ٹیم نے ناجائز تجاوزات کو ہٹایا اور سڑکوں کو صاف کیا۔ٹیم نے بغیر لائسنس کی غیر قانونی طور سے کھڑی کی گئی دو رہیڑیوں کو بھی ضبط کیا اور دوکانوں کے سامنے اور فٹ پاتھوں پر رکھے مال کے چار ٹرک بھی ضبط کئے،جس سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں روکاوٹ آتی تھی۔مہم کے دوران جے ایم سی نے دوکانداروںکو .اپنا مال فٹ پاتھوں پر نہ سجانے کی صلاح دی اور ریہڑی اور چھاپڑی فروشوںسے الاٹ کئے گئے ریہڑی زنوں میں ہی اپنی ریہڑیاں لگانے کی ہدایت دی۔