صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران شرکاء نے جموں کے لوگوں کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پرمقررین نے کہاکہ جموں میونسپل کارپوریشن میں کمشنرکی اسامی گذشتہ دس دنوں سے خلای پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے جموں شہرکے لوگ متاثرہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ دوتین برسوں میں کسی بھی کمشنرنے اپنی مدت پوری نہیں کی ہے جس کی وجہ سے جموںشہرکی نالیوں،گلیاں خستہ حالی کاشکارپڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہرمیں گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں اورکارپوریشن کاکوئی سربراہ نہ ہونے کے باعث ملازمین کام کرنے میں دلچسپی ظاہرنہیں کررہے ہیں۔پریتم شرمانے کہاکہ ان دنوں جموں شہرمیں ڈینگوبخارپھیلاہواہے اورسوسے زائدنمونے مثبت آچکے ہیں اس لیے جموں میونسپل کارپوریشن کومتحرک ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنرکی اسامی خالی ہونے کی وجہ سے بہت سے ترقیاتی کام ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں ۔اس دوران میٹنگ میں وجے کمار، اکھل گنڈوترہ، تروپ گپتا، نتن والیا،نیرج دھمن، امت مینیا،رجت گپتاوغیرہ موجودتھے۔