جموں//جموں مسلم فرنٹ نے دفعہ 35 ۔اے سے متعلق ریاست میں پیدا شدہ صورت حال کے تناظرمیں محبوبہ مفتی کی ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کے ساتھ ملاقات اور مشاورت کا خیر مقدم کیا ہے ۔یہاں جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم ان عناصر کی شکست ہے جو کہ ریاست کو حاصل خصوصی درجے سے محروم کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیںکیونکہ یہ عناصر ریاست کی تاریخ سے ناواقف ہیں۔فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شجا ع ظفر نے کہا ہے کہ اگر ریاست کو حاسل خصوصی درجہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوششں کی گئی تو جموں کے لوگ اس کی سختی سے مخالفت کریں گے۔جے ایم ایف نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی قیادت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیااور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایاظفر نے کہا کہ یہ دفعہ مہاراجہ کی طرف سے ریاست جمون و کشمیر کو ایک تحفہ ہے۔جس کا مقصد یہاں کے عوام کا تحفظ کو یقینی بنانا اور انہیں خصوصی درجہ دینا تھا۔اس موقعہ پر قاضی عمران صدر،رشید احمد ، حبیب شیخ،حنیف چودھری،بشیر قریشی بھی موجود تھے۔
دفعہ 35۔اے کے سلسلے میں بھاجپاکاکردارمشکوک:ڈوگرہ فرنٹ
جموں// شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ نے دفعہ35۔اے ور ریاست میں پیدہ شدہ سیاسی تنا ئو ور بی جے پی کی قردارپر سوال اٹھائے ہیں۔جموں میں ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا اس مدعا کو لے کر پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے ہاتھ ملا لیا ہے ۔ جبکہ بی جے پی کا کردار مشکوک ہے ۔ ا س دوران مظاہرین کی قیادت اشوک گپتاکررہے تھے جبکہ دیگرمظاہرین میں لال سنگھ ، بنٹو، گرداس ، کرشن، سکھدیو ،کیسرو، نکو، رام پال ، پردھانو، ابھیشک ودیگران شامل تھے۔