سرینگر //فیڈریشن آف انڈسٹریز جموں کے ایک وفد نے آج صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں یکم جولائی سے نافذ ہورہے جی ایس ٹی کے حوالے سے ریاست میں صنعتی سیکٹر کی تشویش سے آگاہ کیا۔وفد نے وزیر کو جانکاری دی کہ جموں کے صنعتی یونٹوں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے اورانہیں اس بات کی تشویش ہے کہ ریاست میں خام مال کس طرح لایا جائے گا اور یہاں تیار ہونے والی اشیاء کس طرح ملک کے دیگر حصوں تک برآمد کی جاسکیں گی۔وفد نے ریاست میں صنعتی سیکٹر کو حاصل ہونے والی ریاستی اور مرکزی مراعات کا معاملہ بھی وزیر کی نوٹس میں لایا۔وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ مرکزی اور ریاستی وزرائے خزانہ کے ساتھ یہ معاملہ اُٹھائیں گے۔وفد میں چیئرمین راجیش جین کے علاوہ فیڈریشن کے کئی دیگر زعماء بھی تھے۔