عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ضلع جموں کے 11اَسمبلی حلقوں میں عام اِنتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے دوران یکم؍ اکتوبر کو 12لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں گے۔اِس ضلع میں 11 اَسمبلی حلقے ہیں جن میں بشناہ (ایس سی)،سچیت گڈھ (ایس سی)، آر ایس پورہ۔جموں ساوتھ، باہو،جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ، جموں نارتھ، مڑھ (ایس سی)، اکھنور (ایس سی)،چھمب میں کُل12,00,977رائے دہندگان ہیں جن میں 6,19,066مرد، 5,81,887خواتین اور 24خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں رائے دہندگان کی آسانی اور بغیر پریشانی سہولیت کے لئے 1,494پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 609شہری اور 885دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان کی شرکت کو فروغ دینے اور رائے دہندگان کی سہولیت کے لئے جسمانی طور خاص اَفراد (پی ڈبلیو ڈی) کے لئے مخصوص پولنگ سٹیشن ، خواتین کے لئے پنک پولنگ سٹیشن، نوجوانوں کے ذریعے چلائے جانے والے پولنگ سٹیشن، گرین پولنگ سٹیشن اور منفرد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ضلع کے تمام گیارہ اسمبلی حلقوں میں سے 74۔آر ایس پورہ۔جموںساوتھ اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 1,30,107رجسٹرڈ رائے دہندگان رجسٹرد ہیں جن میں 67,322مرد، 782 62خواتین اور 3خواجہ سرا ر ووٹرز شامل ہیں۔ اِس حلقے میں 149پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیںجن میں 98شہری اور 51دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں تاکہ تمام رجسٹرڈ رائے دہندگان بغیر کسی رُکاوٹ کے اپنی رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔اس کے بعد 75۔باہواَسمبلی حلقہ کے رائے دہندگان کی تعداد 1,21,131ہے جن میں سے 61,963مرد، 59,159 خواتین اور 9خواجہ سرا ووٹرز ہیں۔ اِس حلقے میںرائے دہندگان کی سہولیت کے لئے 139پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیںجن میں 131 شہری اور 8دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔اِنتخابی حلقہ 72۔بشناہ ( ایس سی)1,19,988رجسٹرڈ رائے دہندگان کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جن میں 63,385مرد ،56,602خواتین اور ایک خواجہ سرا ووٹرز شامل ہیں۔ حلقے بھر میں اِنتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے139پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 18شہری اور 121دیہی پولنگ سٹیشن ہیں۔ اِسی طرح 73۔سچیت گڈھ اسمبلی حلقہ میں 1,13,449رائے دہندگان ہیں جن میں سے 59,727مرد، 53,720خواتین اور 2خواجہ سرا ووٹرز ہیں۔ حلقے میں مجموعی طور پر 128دیہی پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں تاکہ پولنگ کا عمل آسان اور بغیر کسی رُکاوٹ جاری رہے۔حلقہ اِنتخاب 79۔جموں نارتھ میں1,11,811رائے دہندگان ہیں جن میں 57,213مرد، 54,595خواتین اور تین خواجہ سراووٹرز شامل ہیں۔ اِس حلقے کے رائے دہندگان کی سہولیت کے لئے 117پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 87شہری اور 30دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔اِسی طرح76۔ جموں ایسٹ حلقہ اِنتخاب میں کُل 1,07,213رائے دہندگان ہیں جن میں 54,021مرد، 53,189خواتین اور 3خواجہ سرا شامل ہیں۔حلقے میں شراکتی ووٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے 153پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 131 شہری اور 22دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔اسمبلی حلقہ 78۔جموں ویسٹ میں 1,06,252ووٹر ہیں جن میں سے 53,811مرد اور 52,441خواتین شامل ہیں۔ ووٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے 118پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 112شہری اور 6 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔اِسی طرح 82۔چھمب حلقہ اِنتخاب میں رائے دہندگان کی تعداد 1,06,035ہے جن میں 54,295 مرد اور 51,740خواتین ہیں۔ حلقے میں 165پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں شہری 8اور دیہی علاقوں میں 157پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔اسمبلی حلقہ 77۔نگروٹہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 96,007ہے جن میں 49,735مرد اور 46,272خواتین ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اِس حلقے میں 145دیہی پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔حلقہ اِنتخاب 81۔اَکھنور (ایس سی) میں 95,386رائے دہندگان ہیں جن میں 48,954مرد، 46,430خواتین اور 2خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔ ووٹنگ کو آسان بنانے کے لئے 127 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 12شہری اور 115دیہی علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔اِسی طرح سب سے کم رائے دہندگان والے حلقہ 80۔مڑھ (ایس سی) میں93,598رجسٹرڈ ووٹرز ہیںجن میں 48,640مرد، 44,957خواتین اور ایک خواجہ سرا ووٹر زشامل ہیں۔ اِس حلقے میں 114پولنگ سٹیشن ہیں جن میں سے 12 شہری اور 102دیہی علاقوں میں شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آئندہ اِنتخابات میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے 47,963ووٹر ہوں گے ۔ حلقہ اِنتخاب82۔چھمب5,647نئے رائے دہندگان کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ اسمبلی حلقہ 78۔جموں ویسٹ میں سب سے کم 2,801ووٹر ہیں۔ جموں کے بزرگ شہری، جو کُل رائے دہندگان کا تقریباً 18فیصد ہیں، آئندہ انتخابات میں اہم کردار اَدا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ 2,15,338ووٹرز جن کی عمریں 60برس یا اس سے زیادہ ہیں۔ جموں میں 100سے 109 برس کی عمر کے 404رائے دہندگان ہیں، 110سے119برس کی عمر کے 29 اِنتہائی صد سالہ ووٹر ہیں اور یہ بات قابل ذِکر ہے کہ چھ ووٹر 120برس کی عمر کے ہوچکے ہیں اور اَپنا حق رائے دہی کا اِستعمال کریں گے۔ دریں اثنا، ضلع میں جہاں یکم؍ اکتوبر کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ کو آسان اور پُر امن بنانے کے لئے تمام اِنتظامات کئے گئے ہیں۔ضلع کے مختلف حصوں میںووٹروں میں حق رائے دہی کے اِستعمال کی اہمیت کے بارے میں دلچسپی پیدا کرنے اور ووٹر ٹرن آؤٹ کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے متعدد رووٹرز بیداری پروگرام جار ی ہیں ۔