جموں// ڈسٹرکٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ جموں کی جانب سے ضلع جموں کے آٹھویں جماعت کے نتائج میں اول دس پوزیشنوں پرکل 155 امیدوارفائزہوئے ہیں جن میں سے 88 لڑکیاں ہیں جس سے یہ ایک مرتبہ پھرثابت ہواہے کہ لڑکیاں کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہیں اورتعلیمی میدان میں انہوں نے ایک مرتبہ پھرلڑکوں کوپچھاڑ کربازی مارلی ہے۔ اس کے علاوہ اس نتیجے کی اہم بات رہی کہ اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم نے صدفیصدنمبرات حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں ضلع کے 18 تعلیمی زونوں کے کل 20139 امیدواروں میں سے 19202 امیدوار یعنی 95.35 فیصد کامیاب جبکہ صرف 937 امیدوارہی ناکام ہوئے۔اس نتیجے کی اہم بات یہ ہے کہ پہلی پوزیشن پرفائزاورینٹل اکیڈمی جموں کے ہتارتھی شرما نے 250 میں سے 250 نمبرات (A1گریڈ) حاصل کئے ۔ دیوان دیوی ہائرسکینڈری سکول راج پورہ منگوتریاں کی انجلی شرما249 نمبرات کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ، تیسری پوزیشن چھ امیدواروں جے کے مونٹسرے سکینڈری سکول تالاب تلوکے دیوانش گپتا، اورینٹل اکیڈمی جموں کی امرین اختر ، اورینٹل اکیڈمی جموں کی خوشی مگوترہ ، ایم آر پی ہائرسکینڈری سکول وکاس نگر کی شروتی شرما ، شنگریلا پبلک سکول سروال کی گلرین کور ، دیوان دیوی ہائرسکینڈری سکول راج پورہ منگوتریاں کے آریان زتشی نے248 نمبرات کے ساتھ حاصل کی۔ اسی طرح چوتھی پوزیشن چار امیدواروں جے کے مونٹسرے سکینڈری سکول تالاب تلوکی پریانشی گپتا ، کارمل کانونٹ ہائی سکول کنجوانی کی امانیہ بھیلم ، کارمل کانونٹ ہائی سکول کنجوانی کے ونشیکا چوہدری ، آرپی ہائرسکینڈری سکول وکاس نگر کی سنیہارینا کے درمیان 247 نمبرات کے ساتھ مشترک ہوئی۔ ضلع جموں کے 18 تعلیمی زونوں میں کامیاب امیدواروں کی شرح فیصد،اکھنور 96.06 فیصد ، ارنیہ 96.39فیصد، بھلوال 88.23 فیصد، بشناہ 97.30 فیصد، چوکی چورا 91.23 فیصد، ڈنسال 85.38 ، گاندھی نگر 94.47 فیصد ، جموں۔اے 99.70 فیصد، جموں ۔بی 97.65 فیصد ، جموں ۔سی 96.50 فیصد، جوڑیاں 99.61 فیصد، مڑھ 97.23 فیصد، میراں صاحب 99.19 فیصد، پرگوال 96.94 فیصد، پرمنڈل 91.71 فیصد ، آرایس پورہ 98.77 فیصداور ستواری99.33 فیصد رہی ۔