جموں// جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے سبھی 26 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس طرح سے زائد از چھ لاکھ کی آبادی والا یہ ضلع کورونا وائرس سے پاک ہوگیا ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا جموں میں کورونا وائرس کے 26 کیس سامنے آئے تھے جو اب صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزید تین مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور جموں ضلع فی الوقت کورونا سے پاک ہوگیا ہے۔