عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے اعلان کیا ہے کہ جموں، راجوری، پونچھ اور سانبہ اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی سکول آج یعنی14 مئی 2025 کو بند رہیں گے۔تاہم ضلع ادھم پور اور کٹھوعہ ضلع کے بنی، بسوہلی، مہان پور، بھدو، ملہار اور بلاور زون میں سکول کھلے رہیں گے۔