جموں//چیئرمین جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی ہرش دیوسنگھ نے پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت پر جموں صوبے کونظراندازکرنے کاالزام عائدکیاہے ۔انہوں نے سماج کے مختلف طبقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈوگرہ شناخت کو بحال کرنے کیلئے متحدہوں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے پوری طرح وادی کشمیرپرمرکوزکی ہوئی ہے اورڈوگرہ سرزمین کو بالکل نظراندازکیاجارہاہے ۔ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ وادی میں ملک دشمن عناصر اورعلیحدگی پسندوں پرپوری توجہ دینے کے سبب جموں صوبہ کے لوگوں کے مسائل نظراندازہوکررہ گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار مانسرمیں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم محکمے میں اسسٹنٹ پروفیسروں اور لیکچراروں کی تعیناتی میں صوبہ جموں کے ساتھ پبلک سروس کمیشن نے بڑے پیمانے پرناانصافی کی ہے جس کوکسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے جموں کی عوام کومایوس کردیاہے۔اس دوران منجوسنگھ، دھرم سنگھ بٹو، راجیش شرما، بشارت علی، پرشوتم سنگھ ، کرنیل سنگھ، بلدیوسنگھ منکوٹیہ، وویک آنند شرما، شوکت علی ،شبیراحمد، جگدیش چندر، پون شرما، اجیت سنگھ ، گیان سنگھ ودیگران نے بھی خیالات کااظہارکیا۔