عظمیٰ نیوزسروس
جموں//مینیجنگ ڈائریکٹرجے کے پی سی ایل نے لوڈ سنٹر کے ہمہ وقتی کام کو چیک کرنے کے لئے ایس ایل ڈی سی کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا جہاں چیف انجینئر ٹریڈنگ نے پاور شیڈولنگ اور جموں و کشمیر میں 24گھنٹے کے حساب سے لوڈ کی پوزیشن کے بارے میں جائزہ لیا۔جموں و کشمیر پاور کارپوریشن لمیٹڈ (جے کے پی سی ایل) پاور کارپوریشن کی مرکزی ہولڈنگ کمپنی جو پی ڈی ڈی سے بنائی گئی ہے، کو انٹر اسٹیٹ جنریٹنگ سٹیشنز (ISGS) سے بجلی اور انٹیک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر اور لداخ کی بجلی کی ضروریات اور مقامی جنریشن کو 24×7 کی ضروریات کو پورا کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر، جے کے پی سی ایل، وکاس کنڈل نے اپنے دورے کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ یومیہ بجلی کا شیڈول اس انداز میں ہونا چاہئے کہ کسی بھی وقت طلب اور رسد میں کمی نہ ہو۔ ان ہدایات کو آسان بنانے کے لیے، منیجنگ ڈائریکٹر، جے پی ڈی سی ایل نے مختلف احکامات کے ذریعے، سپرنٹنڈنگ انجینئر، او اینڈ ایم سرکل جموں کی نگرانی میں ایس ایل ڈی سی میں جے پی ڈی سی ایل کے بوجھ کو برقرار رکھنے کے لیے افسران کی ایک وقف ٹیم تشکیل دی اور اس کی مزید نگرانی ایگزیکٹو انجینئر، ای ڈی- II گاندھی نگر جموں کررہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں ریجن نے 31 جولائی 2024کو ریکارڈ کیے گئے اپنے اب تک کی بلند ترین لوڈ کو پورا کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں 1369میگاواٹ کے مقابلے میں 1605 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔