Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جموں صوبہ میں امسال 30 ہزارہیکٹر بنجر زمین کو زیر کاشت لایا جائیگا اتل ڈلو نے جموں میں ربیع سیزن کیلئے تیاریوں کے منصوبے کا جائزہ لیا

Mir Ajaz
Last updated: October 7, 2022 1:02 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

نیوز ڈیسک

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈلو نے صوبہ جموں میں ربیع فصل کے آئند ہ سیزن کے لئے محکمہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت جموں ، سکاسٹ جموں کے سائنسدانوں کے علاوہ محکمہ کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بہتر پیداوار کے لئے کسانوں کو تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے دونوں ڈائریکٹر وں پر زور دیا کہ اگر زیادہ پیداوار دینے والے بیجوں کی ضرورت ہے تو ان کی ضروریات کا صحیح اَندازہ کریں تاکہ بوائی کے وقت اس کی کوئی کمی نہ ہو۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِس برس بیج کی تبدیلی کی شرح کو کم سے کم 10 فیصد تک لے جائیں ۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وقت پر بیجوں کی اَچھی طرح خریداری کریں تاکہ بیج بوائی سیزن سے پہلے کا شت کاروں تک پہنچ جائے۔میٹنگ میں اَتل ڈولو نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ زرعی یونیورسٹیوں کے ماہرین کے ساتھ مل کر فصلوں کے زیر کاشت رقبہ کو بڑھا نے کے لئے حکمت عملی بنائیں ۔

 

اُنہوں نے اِس زمین کو زیر کاشت نہ رکھنے کی مختلف وجوہات کے بارے میں دریافت کیا اور اُنہوں نے محکمہ سے کہا کہ وہ اِن مسائل کو حل کرنے کے لئے اِس کے مطابق منصوبہ بندی کرے۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ انہیں مختلف فصلوں کے تحت کاشت کرنے کے لئے پڑی زمین کی ضلع وار تفصیلات فراہم کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ کے سی سی سکیم کے تحت قرضوں کی تقسیم کے لئے بینکوں کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کریں۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ تمام کسان کریڈٹ کا رڈوں کو فعال کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں کریںاور چھوٹے کسانوں کے لئے قرضوں کو محفوظ کرنے میں ان کی مدد کریں۔اُنہوں نے ڈسٹرکٹ ایگر ی کلچر اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کے سی سی سکیم کے تحت بہتر کارکردگی کے لئے بینکوں کے ساتھ باقاعدگی سے کوآرڈی نیشن میٹنگ کریں۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ صوبہ جموں میں 357000.57ہیکٹر اَراضی کو مختلف فصلوں کے تحت کاشت میں لایا جائے گا جبکہ گذشتہ برس یہ رقبہ 331.90 تھا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ کی طرف سے اِس مقصد کے لئے 58,102 کوئنٹل بیج دستیاب کئے جائیں گے۔میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ کسانوں کو سبسڈی پر 50,000کوئنٹل ایچ وائی وِی اور ہائبرڈ بیج فراہم کئے جائیں گے ۔مزید برآں ،تیل کے بیج کے تحت 20,000ہیکٹر رقبہ کی توسیع کا ہدف رکھا جائے گا۔میٹنگ میں 1.75کلوواٹ سے 2.5کلوواٹ فی گھنٹہ تک فارم پاور کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے فارم میکانائزیشن کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ نیز 100 سپر سیڈر اور سٹرا ریپرس کسانوں کو تقسیم کئے جائیں گے ۔جموں وکشمیر کے اَندر اور جموں وکشمیر یوٹی کے باہر تربیت اور نمائش کے دوروں سے کسانوں کی بیداری کے لئے تقریباً70,000 کسانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ زرعی سرگرمیوں کو دِکھانے اور کسانوں کو بیداری پیدا کرنے کے لئے ہر ضلع میں کسان میلے منعقد کئے جائیں گے ۔میٹنگ میں مزید اِنکشاف کیا گیا کہ کے ایم ایس 2022کے دوران 23 سیزنل آن لائن منڈیوں سے 4,500 میٹرک ٹن دھان کی خریدارری کا ہدف ہے اور رجسٹرڈ بیج کا شت کاروں سے 16,500 کوئنٹل گندم بیج بھی خریدا جائے گا جیسا کہ میٹنگ میں خلاصہ کیا گیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?