جموں//شہرجموں کوصحت وصفائی کے معاملے میں 25 واں مقام دلانے کے بجائے اسے ریاست جموں وکشمیرکاصفائی کے لحاظ سے پچھڑا شہربنانے کولیکر جموں وکشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کی جانب سے یہاں نمائش گرائونڈجموں میں ایک زورداراحتجاج کیاگیا۔ پنتھرس پارٹی کے ورکروں کی قیادت چیئرمین جے کے این پی پی کے چیئرمین ہرش دیوسنگھ کررہے تھے۔یش پال کنڈل اوردیگر لیڈران بھی احتجاج میں شامل تھے۔ برسراحتجاج ورکرز شہرترقیات کے وزیر ڈاکٹرنرمل سنگھ کے جلداستعفیٰ کی مانگ کررہے تھے کیونکہ متعلقہ محکمہ کاچارج ڈاکٹرنرمل سنگھ کے پاس ہے۔یادرہے کہ مرکزی وزارت برائے شہری ترقیاتی جموں شہرمیں صحت وصفائی کی حالت ناگفتہ قراردی ہے۔ہرش دیوسنگھ نے افسوس ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ مندروں کایہ پوترشہرکوڑاکرکٹ اورگندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوگیاہے ۔ انہوں نے اس بات پردکھ کااظہارکیاکہ میڈیارپورٹوں کے مطابق 95 ملین لیٹرگندہ پانی روزانہ دریائے توی میں گرتاہے جس کی وجہ سے یہ دریاگندے پانی میں تبدیل ہوگیا۔ہرش دیوسنگھ نے اس ضمن میں جلدازجلد موثراقدام اٹھانے کی مانگ کی تاکہ مندروں کاشہر صاف ستھرا بن سکے۔انہوں نے کہاکہ غیرقانونی طور سے شہرکی مختلف جگہوں پر کوڑاکرکٹ جمع رہنے سے انسانی صحت کے لئے سخت مضرہے اوربیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے۔اس موقعہ پر سردار پرمجیت مارشل ،نریش چب، گگن پرتاپ اوردیگران نے بھی تقاریرکیں۔