یو این آئی
جموں//صوبائی دارالخلافہ جموں میں جمعرات کی شام جگہ جگہ چیک پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر نجی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی۔پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ مشتبہ افراد کو دیکھتے ہی انہیں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔ جمعرات کی شام جموں شہر میں سیکورٹی کا جال بچھایا گیا اور جگہ جگہ چیک پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر نجی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روک کر ان میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔ مسافر بردار اور نجی گاڑیوں میں سوار افراد سے پوچھ تاچھ کے بعد ہی انہیں آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔ امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر جموں شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ جی ٹونٹی میٹنگ کے پیش نظر جموں بھر میں سیکورٹی کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ سراغ رساں ایجنسیوں نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملی ٹینٹ تخریبی کارروائیوں کو انجام دینے کی فراق میں ہیں جس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائے۔سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ مشکوک نظر آنے والے افرادکو فوری طورپر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔