عظمیٰ نیوز سروس
جموں// مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے جمعرات کو کہا کہ جموں ریلوے سٹیشن پر کام مکمل ہونے کے بعد ستمبر میں جموں اور سرینگر کے درمیان براہ راست ٹرین چلائی جائے گی۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ جموں ریلوے سٹیشن پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا “کام ستمبر تک مکمل ہونے کی امید ہے، پلیٹ فارم 5 اور 6 کی دستیابی کے ساتھ، وندے بھارت ٹرینیں ستمبر میں جموں اور سرینگر کے درمیان براہ راست چلیں گی،” ۔مرکزی وزیر نے جموں ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ان کا یہ دورہ کشمیر کے لیے انتہائی متوقع ٹرین سروس کے آغاز کی تیاریوں کے حصے کے طور پرہے۔