سرینگر//رےاستی کانگرےس نے موجودہ مخلوط حکومت پر سرےنگر ۔جموں شاہراہ کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کےا ہے ۔ رےاستی کانگرےس کے صدر غلام احمد مےر نے مسلسل پانچوےں روز سرےنگر ، جموں شاہراہ بند رہنے پر تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کےا کہ پی ڈی پی ، بھاجپا مخلوط حکومت رےاستی عوام کو شاہراہ کے حوالے سے گمراہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس کے نتےجے مےں ہزاروں لوگ دونوں اطراف درماندہ ہوکر رہ گئے ہےں جبکہ رےاستی حکومت صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کےلئے اضافی پروازےں بھی نہےں چلائی جارہی ہے جو کہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ بد قسمتی بھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی پروازوں کی قےمتوں مےں اضافے کے سبب صورتحال اور زےادہ پےچےدہ ہورہی ہے ۔ رےاستی کانگرےس صدر غلام احمد مےر نے حکومت پر زور دےا ہے کہ وہ جموں اور سرےنگر مےں درماندہ مسافروں کےلئے اضافی پروازوں کی سہولےات کو فوری طور پر بحال کرے کےونکہ سرےنگر ، جموں شاہراہ کی حالت مسلسل خستہ بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رےاستی حکومت کو اےسی صورتحال مےں متبادل انتظامات کرنے چاہئے تاکہ عوام کو راحت مل سکے ۔