رام بن//جموںسرینگر شاہرہ پر رام بن اور بانہال کے درمیان جام ایک معمول بن گیا ہے،جس کی وجہ قومی شاہراہ پر غیر منصوبہ بند سے زمین کی کٹائی کا کام ۔شاہراہ پر غلط سسٹم کی وجہ سے گھنٹوں تک ڈرائیور اور مسافر جام پھنسے رہتے ہیں۔شاہرہ پر چل رہے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ٹریفک نظام کی بد نظمی سے اُنہیں 15کلو میٹر کی مصحافت طے کرنے کے لئے تین گھنٹوں سے زیادہ کا وقت لگتا ہے۔اُنہوں نے اس جام کے لئے مبینہ طور سے رشوت خوری کو ذمہ وار قرار دیا ہے کیونکہ اہم مقامات پر ٹریفک پولیس کو تعینات نہیں کیا گیا ہے۔اس جام کی وجہ سے ملازموں کو اپنے دفاتر میں وقت پر پہنچنے میں کافی دشواری آتی ہے۔اُنہوں نے آئی جی ٹریفک پولیس سے اس مسلہ کی جانب دھاین دینے کی اپیل کی ہے ،تاکہ شاہراہ پر ٹریفک کو باقاعدہ بنایا جا سکے۔