جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو میں سڑک حادثہ ، دویاتری زخمی
محمد تسکین
سرینگر/جموں سرینگر شاہراہ پر بانہال میں رامسو کے مقام پر امرناتھ یاترا کے دوران ایک نجی یاترا گاڑی ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو یاتری زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دونوں زخمی یاتریوں کو سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا، جہاں اُن کی حالت مستحکم بتائی بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کی شناخت 27 سالہ کارتک شرما ولد گووند شرما، ساکن مانسور، راجستھان، اور 35 سالہ نوین کمار ولد منی پال، ساکن جے پور، راجستھان کے طور پر ہوئی ہے۔
جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو میں سڑک حادثہ ، دویاتری زخمی
