Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

جموں سرینگر شاہراہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 15, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 حکام کی خاموشی اور مسافروں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے جموں سرینگر شاہراہ پر چلنے والے ڈرائیوروںنے من مرضی کا کرایہ وصول کرنا شروع کررکھاہے۔ اگرچہ متعلقہ حکام کی طرف سے ہر ایک مسافر گاڑی کیلئے کرایہ متعین بھی کیاگیاہے لیکن ڈرائیور اس پر بالکل بھی عمل نہیں کرتے اور وہ مسافروںسے منہ مانگی رقم وصول کررہے ہیں ۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے جموں سے سرینگر تک سومو اور تویراگاڑیوں کےلئے سات سواریوں کے عوض4800روپے کرایہ مقرر اور مشتہر ہے۔لیکن ڈرائیور جہاں ان گاڑیوں میں دس دس سواریاں  بھردیتے ہیں وہیں کرایہ بھی چھ ہزار اور بعض اوقات سات ہزار تک  وصول کر تے ہیں،جو فی سواری ایک ہزار کے آس پاس بنتا ہے۔اسی طرح سے 7سیٹوں والی انووا گاڑ ی کا کرایہ اگرچہ 5100مقرر ہے مگر مسافروںسے 7ہزار اور ساڑھے سات ہزار روپے تک رقم وصول کی جارہی ہے ۔غرض جموں سرینگر شاہراہ پر چلنے والے ڈرائیور وہی کرتے ہیں جو ان کا من چاہتا ہے اور نہ ہی قوانین کی پاسداری ہوتی ہے اور نہ ہی مسافروں کو بہتر ٹرانسپورٹ خدمات فراہم ہورہی ہے ،بلکہ ڈرائیوروں کا واحد مقصدمسافروں سے زیادہ سے زیادہ پیسہ اینٹھناہوتا ہے ۔ اس چکر میں وہ کبھی کبھار مسافروں کو دربدر بھی کردیتے ہیں ۔ ایسا آئے روز سننے میںآتاہے کہ موسم کی خرابی یا کسی اور وجہ سے جب شاہراہ پر ٹریفک بند کردیاجاتا ہے یا ٹریفک یکطرفہ ہوتوپھر ڈرائیور مسافروں کو سوار کرکے جموں سے نگروٹہ یا اودھمپور تک چھپ چھپاتے چلے جاتے ہیں لیکن پولیس کی طرف سے آگے جانے سے روکنے پر وہ بچنے کیلئے رات بھر کہیں ویران جگہ میں گاڑی کھڑی کردیتے ہیں یاپھر واپس جموں کی راہ اختیا ر کرتے ہیں ،اس طرح سے نہ صرف مسافروں کاقیمتی وقت ضائع ہوتاہے بلکہ ان کو غیر ضروری طور پراضافی پیسے بھی خرچ کرنے پڑ تے ہیں ۔ ریاست کی سب سے مصروف ترین شاہراہ پرٹریفک کا ایسا حشر نہیں ہوناچاہئے تھا لیکن بدقسمتی سے یہ ایسا روٹ بن گیاہے جس میں زمینی سطح پر کرایہ کہیں متعین ہی نہیں اور اگر حکام نے اس سلسلے میں کوئی مشق کی بھی ہے تو وہ صرف کاغذوں میں دکھائی دیتی ہے، جس پر ڈرائیوروں کی طرف سے عمل درآمد نہیں ہوتا۔یہاں یہ سوال ابھرتاہے کہ اگر جموں سرینگر شاہراہ کا یہ حال ہے تو پھر دیگرروٹوں پر کرایوں کا حال کیا ہوگا؟۔ حکام کی خاموشی کا ہی نتیجہ ہے کہ شہر و دیہات جانے والی گاڑیوں کے مسافروںکی طرف سے آئے روز اس طرح کی شکایات سننے کو ملتی ہیں مگر ان کی کوئی شنوائی نہیںہوتی اور اسی سے حوصلہ پاکر ڈرائیوروں نے من مرضی اپنارکھی ہے ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بیشتر نوجوانوں نے بنکوںسے قرضہ وغیرہ لیکر گاڑیاں خریدی ہیں اور ان کیلئے روزگارکا یہی ایک واحد ذریعہ ہے لیکن یہ کہاں کا انصاف ہے کہ مسافروں کو دودو ہاتھ سے لوٹاجائے ۔جہاں پولیس ، ٹریفک و ٹرانسپورٹ حکام کی یہ ذمہ داری ہے کہ ان ڈرائیوروں کے حقوق کی پاسداری کی جائے وہیں ڈرائیوروں کا بھی یہ فرض بنتاہے کہ وہ لوگوں کو بہتر سے بہتر ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کریں اوران کے حقوق کا خیال رکھاجائے ۔ جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کے نظام کو پوری طرح سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور ڈرائیوروں کوقوانین کو پابند بناتے ہوئے اس بات کویقینی بنایاجاناچاہئے کہ مسافروں کی مجبوری کاناجائز فائدہ نہ اٹھایاجاسکے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین
جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل
برصغیر

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?