محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ سمیت مغل روڑ اور سنتھن ٹاپ پر پسیاں او ر پتھر گر آنے کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمد ورفت بند ہو گئی ۔ شاہراہ سنیچر کی صبح سے کئی مقامات پر پسیوں اور پتھروں کے گر آنے کی وجہ سے بند ہے ۔حکام نے اگرچہ پنتھیال سے ہوکر جانے والی پرانی شاہراہ سے یکطرفہ طور ٹریفک کو بحال تھا، لیکن گرتے پتھروں کی وجہ سے یہ کوشش کامیاب ثابت نہیں ہو سکی ۔ بارشوں کی وجہ سے مہاڑ ، کیفٹیریا موڑ ، کیلا موڑ ، سیتا رام اور پنتھیال کے مقامات پر بند ہوئی شاہراہ کو ہفتے کی صبح قابل آمدورفت بنایا گیا تھا لیکن مسلسل بارشوں اور پنتھیال میں گرتے پتھروں کی وجہ سے ٹریفک کی مکمل بحالی کا عمل متاثر ہوگیا ۔
انہوں نے کہا کہ پنتھیال کو بائی پاس کرنے والے ٹنل کی رسائی کیلئے تیار کی گئی سڑک عارضی تھی اور اس کے ڈھہ جانے کی وجہ سے دشواریاں پیش آگئیں ۔اس دوران مغل روڑ پر شدید بارشوں کے نتیجے میں کئی ایک مقامات پر پسیاں اور پتھر گر آئے جس کے نتیجے میںشاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے اختیاطی طور پر بند کر دیا گیا ۔جبکہ چناب خطہ میں کشمیر سے جوڑنے والی کشتوار سنتھن ٹاپ سڑک بھی بارشوں کی وجہ سے دوسرے روز بھی بند رہی ۔ اس دوران قا ضی گنڈ کے ہلڑ سٹیشن کے پاس بارشوں کا پانی ریلوے ٹریک پر جمع ہونے کی وجہ سے بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان ریل سروس دوپہر بعد تک متاثر رہی تاہم قاضی گنڈ اور بارہمولہ کے درمیان ریل سروس بغیر کسی خلل کے جاری رہ