سرینگر//جموں وکشمیر جووینائل بورڑ نے ان میڈیکل رپورٹس کو مسترد کیا ہے جو جموں بم دھماکے میں ملزم ٹھہرائے گئے کمسن لڑکے کو بالغ قرار دے رہی ہیں ۔بورڑ نے اس ضمن میں مذکورہ لڑکے کے تمام سکولی ریکارڑ طلب کیا ہے تاکہ اس بات کی وضاحت ہو کہ وہ بالغ ہے یا نابالغ۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ لڑکے کے دانتوں اور ہڈیوں کی جانچ سے پایا گیا کہ وہ19برس کا ہے اور اسی بنا پر پولیس نے اسکی 10روزہ ریمانڈ طلب کی جسے بورڑ ے خارج کیا ۔جوینائل بورڑ نے پولیس سے کہاہے کہ وہ اس معاملے میں فیصلہ سادر کرنے کیلئے تمام متعلقہ سکولی ریکارڑ پیش کیا جائے ۔