نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں وکشمیر میں منگل کو 6 گھنٹوں کے دوران 4کم شدت والے زلزلے محسوس کئے گئے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس زلزلے جموں خطے میں آئے اور ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پہلا زلزلہ کا مرکز کٹرہ علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 10کلو میٹر تھی۔اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9ریکارڈ ہوئی ہے اوریہ زلزلہ رات کے2 بجکر 20 منٹ پر آیا۔مذکورہ سینٹر کے مطابق دوسرا رات کے3 بجکر21 منٹ پر آیا، جو2.8کی شدت کا تھا اور اسکا مرکز ڈوڈہ تھا۔تیسرازلزلہ3 بجکر44 منٹ پر آیا، جسکا مرکز ادہمپور تھا اوراسکی شدت 2.8تھی۔ تیسرا صبح 8 بجکر 3 منٹ پر آیا، جسکی شدت2.9تھی اور اسکا مرکز ادھم پور سے 29 کلومیٹر مشرق میںتھا۔