Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

جموں خطے میں منشیات فروشی…سنجیدہ کارروائی کی ضرورت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 2, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
اگرچہ صوبہ جموں میں پولیس منشیات فروشی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے دعوے کررہی ہے اور کئی بدنام زمانہ منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاگیاہے لیکن پھر بھی جو اعدادوشمار سامنے آرہے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں اور ان سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ صوبہ میں نشیلی ادویات اور اشیاء کا کاروبار عروج پر ہے ۔حال ہی میں پیش کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق رواں برس کے پچھلے 8ماہ کے دوران جموں خطہ میں ریاستی پولیس نے40کلو گرام ہیروئین،580 کلو چرس،142 کلو گانجا اور مختلف اقسام کے 60 ہزار کیپسول صوبے کے مختلف حصوں میں ضبط کئے ہیں۔حکام نے منشیات کا قلع قمع کرنے کیلئے اب منشیات فروشوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی رینج سطح پر فورینسک لیبارٹریاں قائم کرنے، سرحدی علاقوں میں بنکر تعمیر کرنے، نئے قائم کئے گئے اضلاع میں افرادی قوت کی قلت کو دور کرنے، کنڈم گاڑیوں کی نیلامی،ٹریفک قوانین میں ترامیم اور جرمانہ میں اضافہ، کریمنل جسٹس نظام میں بہتری لانے اور جیلوں میں قید افراد کے بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔منشیات سماج کیلئے اس قدر تباہ کن ہے کہ پولیس اسے بندوق سے بھی زیادہ خطرناک مان رہی ہے لیکن تشویشناک بات یہ ہے کہ خود پولیس اہلکار بھی اس کاروبار کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جارہے ہیں اورحالیہ عرصہ میں کچھ ایسے اہلکاروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔ آج پولیس افسران کے سامنے سب سے پہلے ترجیح منشیات کا خاتمہ ہی ہے اور کوئی بھی نیا افسر تعیناتی کے پہلے روز اسی عزم کا اظہار کرتاہے کہ وہ منشیات کا قلع قمع کرکے چھوڑے گالیکن الٹا اس کاروبار میں دن بدن اضافہ ہی ہوتاجارہاہے اور نوجوان طبقہ کی جانب سے اس کا استعمال بڑھتاہی جارہاہے ۔پولیس کے دعوے اور افسران کے عہد و پیمان اپنی جگہ لیکن دیکھنے کی بات یہ ہے کہ ایسے کون سے لوگ ہیںجو نئی نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ کس طرح سے نمٹاجاسکتاہے ۔آج والدین اور پورا سماج نوجوانوں کے مستقبل پر متفکر ہے اور ایسا ہونا لازمی بھی ہے کیونکہ اسی وجہ سے کئی نوجوانوں کی موت بھی ہوچکی ہے اور کئی اپنا مستقبل تباہ کرچکے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ پولیس کی کارروائی اور سماجی سطح پر بیداری کے باوجود کیونکر یہ لعنت فروغ پاتی جارہی ہے ۔آخر وہ کونسے عناصر ہیں جو سماجی تانے بانے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔جہاں اس لعنت میں مقامی نوجوان ملوث ہیں وہیں بیرون ریاست سے بھی بڑی تعداد میں نشیلی ادویات ریاست وارد ہورہی ہیں ،جس سے یہ اندازہ لگانا قطعاً غلط نہ ہوگا کہ اسکے پس پردہ ایک مکمل مافیا کا م کر رہا ہے اور ظاہر ہے کہ ہر مافیا اپنے سیاسی تعلقات کی وجہ سے ہی متحرک ہوتا ہے۔ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے اور اس کی شروعات خود پولیس سے ہونی چاہئے کیونکہ اگر پولیس اہلکار خود ایمانداری سے فرائض انجام دیںگے تو پھر نہ ہی بیرون ریاست سے نشیلی ادویات ریاست میں داخل کی جاسکیںگی اور نہ ہی اندرون ریاست بغیر کسی خوف و خطرے کے اسے نوجوان نسل میں منتقل کیاجاسکے گا۔اس طرح سے کڑی نگرانی رہے گی اور اس دھندہ کا فروغ پانے کے بجائے قلع قمع ہوگا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متحدہ مجلسِ علماء جموں و کشمیر کی اپیل: انتشار سے گریز کیا جائے
تازہ ترین
پہلگام حملہ: این آئی اے کو دو ملزمان کی پوچھ گچھ کیلئے 10 روزہ مزید ریمانڈ حاصل
برصغیر
دفاعی شعبے کو اب ایک مؤثر اقتصادی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے: راج ناتھ
برصغیر
انتظامی نا اہلی کی صورت میں بی جے پی منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلائے گی:اشوک کول
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?