جموں//جموں وکشمیرپنتھرس پارٹی پراپنے اعتماد کااظہارکرتے ہوئے سورن دیوی کی سربراہی میں درجنوں نوجوانوں اورخواتین نے چیئرمین پنتھرس پارٹی ہرش دیوسنگھ اورپارٹی کے دیگرلیڈروں کی موجودگی میں پارٹی کے صدردفترمیں پنتھرس پارٹی میں شمولیت اختیارکی۔پارٹی میں شامل ہوئے نوجوانوں اورخواتین سے خطاب کرتے ہوئے ہرش دیوسنگھ نے ریاستی سرکار خصوصی طورپر بی جے پی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ موجودہ وقت میں جموں کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک روارکھاجارہاہے ۔خاص طورپرسرکاری نوکریوں کی فراہمی میں جموں کے بے روزگارتعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے جس کے نتیجہ میں جموں خطہ کے نوجوان بی جے پی سے بیزار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ بی جے پی۔پی ڈی پی مخلوط سرکارکے دورمیں جموں کے نوجوانوں کے ساتھ سرکاری نوکریوں کی فراہمی میں ناانصافی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس امتیاز ی سلوک پرپنتھرز پارٹی ہرگز خاموش تماشائی بنی بیٹھی نہیں رہے گی بلکہ جموں کے نوجوانوں کوانصاف دلانے کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی۔ پنتھرز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں درشنادیوی ، رادھادیوی، سومادیوی ، مادھو دیوی ،جیوتی دیوی ، ششی دیوی ، سنتوش دیوی ، ریتادیوی ،جوگندرسنگھ،نریش کمار ودیگران شامل ہیں۔