سرینگر //فوج کی جانب سے کورونا متاثرین کیلئے جموں اور کشمیر میں قائم ہونے والے 500بستروں پر مشتمل عارضی اسپتالوں کیلئے عملہ تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ زیر نمبر 410-JK(HME)2021بتاریخ 24مئی 2021میں کیا گیا ہے کہ جموں اور کشمیر صوبے میں ڈی آر ڈی او کی جانب سے قائم ہونے والے 500 بستروں پر مشتمل عارضی اسپتالوں میں عملہ کی عارضی تعیناتی ایک سال یا جب تک عالمی وباء ختم ہو، تک عمل میں لائی جاری رہے اور تمام ملازمین کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ سرینگر اور جموں میں قائم ہونے والے اسپتالوں میں ڈیوٹی پر فوری طور پر حاضر ہوجائے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 30جون 2015 ایس آر او 202 اورایس او 192بتاریخ 17جون 2020کے تحت منتخب کئے گئے ڈاکٹروں کی عارضی تعینات عالمی وباء کیلئے لاگو کئے گئے قوائد و ضوابط سے مشتثنیٰ رہیں گے۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن ڈاکٹروں کی تعینات عارضی اسپتالوں کیلئے عمل میں لائی گئی ہے ، انہیں پرانی ذمہ داریوں سے فارغ سمجھا جائے گا اور انہیں نئے عارضی اسپتالوں میں میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں کو رپورٹ کرنے کی ہدات دی جاتی ہے۔ مذکورہ حکم نامہ کے تحت جموں میں قائم ہونے والے عارضی اسپتال میں 47 جبکہ کشمیر میں قائم ہونے والے عارضی اسپتال میں 56ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔