سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین منگل کوجموں اور راجوری اضلاع میں بھاری گولی باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستان کی افواج نے راجوری کے سندربنی سیکٹر میں بھارتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں بھی پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔
دونوں مقامات سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔