سرینگر:سرینگر اور سوپور میں سوموار کو طالب علموں نے جموں اور بھارت کے کئی شہروں میںکشمیریوں پر ہورہے حملوں اور اُنہیں خوف و دہشت کا شکار بنانے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس کے وڈورہ کیمپس سے وابستہ طالب علموں نے ادارے کے احاطے میں ہی احتجاج کرتے ہوئے ہماچل میں حراست میں لئے گئے کشمیری طالب علموں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق احتجاجی طالب علموں کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کشمیری طالبان علم کو بھارت کے مختلف علاقوں میں خوف کا شکار بنایا جارہا ہے۔
ادھر پرے پورہ سرینگر میں بھی پرائیویٹ ٹیوشن سینٹروں سے وابستہ بیسیوں طالب علموں نے کشمیریوں پر حملوں کیخلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
انہوں نے ان حملوں کی فوری روک اور کشمیریوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بھارت کے کئی شہروں میں کشمیری طالب علموں کیخلاف دائر غداری کے مقدمے واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔