محمد تسکین +عاصف بٹ
جموں //جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع کی ہی طرح صوبائی ہیڈ کوارٹر جموں اور چناب خطہ میں شب قدر کی بابرکت تقریبات انتہائی عقیدت اور تُزک و احتشام کے ساتھ منائی گئیں۔تمام چھوٹی اور بڑی مساجد کیساتھ ساتھ دیگر مذہبی مقامات پر روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا اور لاکھوں فرزندان توحید نے شب خوانی کرکے بار گاہ الٰہی میں گڑگڑ اکر دعائیں مانگیں۔صوبائی ہیڈ کوارٹر جموں کی تالاب کھٹیکاں مسجد ،ریلوئے مسجد اور مکہ مسجد کیساتھ ساتھ دیگر چھوٹی اور بڑی مساجد میں تقریبات منعقد کی گئیں جہاں پر ہزاروں کی تعدادن میں فرزندان توحید نے رات بھر شب خوانی کی۔اس سلسلے میں سنیچروار کی شام سے ہی مساجد میں رونقیں لگی ہوئیں تھی اور مساجد کے گردونواح کے علاقوں میں لوگوں اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا اور عقیدتمندوں کی بھاری تعدادمساجد پہنچنا شروع ہوگئی۔اس دوران خصوصی دعائیں کرنے کیساتھ ساتھ فلسطین کیلئے بھی دعا کی گئی ۔دوسری جانب خطہ چناب کے رام بن ضلع میں درجنوں تقریبات منعقد ہوئیں ۔مرکزی جامع مسجد بانہال ، مرکزی جامع مسجد ناگبل ، جامع مسجد عیدگاہ بانہال ، چریل، جامع مسجد گنڈعدلکوٹ، ٹھٹھاڑ ، گنڈ ، نوگام ، لامبر ، عشر ، کسکوٹ ، جامع مسجد زیارت دستگیر صاحب کراواہ ، مسجد شریف ہرگام بنکوٹ ، درمنن ، مسجد شریف گیری محلہ بنگام بنکوٹ ، جامع مسجد چاپناڑی ، جامع مساجد کھڑی ، مہو۔منگت ، ناچلانہ ، رامسو ، اکڑال پوگل پرستان ، سینا بتی ، جامع مسجد قدیم رامبن ، جامع مسجد جدید رامبن ، جامعہ اہلحدیث رامبن ، جامع مسجد رحمت آباد رامبن ، جامع مسجد میتراہ رامبن ، جامع چندرکوٹ ، جامع مسجد بٹوٹ ،سناسر ، راجگڑھ وغیرہ میں روح پرور مجالس کا انعقاد کیا گیا اور ہزاروں کی تعداد فرزندان توحید نے اللہ کے حضور شب خوانی کی اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا اور مساجد میں رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ پورے ضلع رام بن میں پولیس حکام نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے اور اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔اس موقع پر علماء اکرام نے شب قدر کی فضیلت اور قرآن کریم میں اللہ کی طرف سے رحمت والی اس رات کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں گئیں۔ اس موقع پر عالم اسلام اور ملک و ریاست کیلئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔ ضلع رامبن کی کئی مساجد میں اسرائیل کے جبر و استبداد کا شکار فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاؤوں کا بھی اہتمام کیا گیا اور اللہ رب العالمین میں مسلمانوں کے جان و مال اور عزت و وقار کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔ ضلع کشتواڑ کی سبھی مساجدمیں مسلمانوں نے شب قدر کی مقدس رات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ پوری رات قصبہ کی مساجدوں و خانقاہوں کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی خصوصی محفل و عبادات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اگرچہ نوجوانوں ، بزرگوں و بچوں نے ساری رات مساجدوں میں گزاری وہی خواتینوں صبح سحری تک گھروں میں ہی عبادت میں مشغول رہی۔ لیلہ القدر کی سب سے بڑی تقریب کا اہتمام مرکزی جامعہ مسجد کشتواڑ میں کیا گیاجہاں نماز تروایح کے بعد ہزاروں کی تعداد میں رات بھر لوگوں نے تلاوت قرآن پاک و دعاوں کے ساتھ نعت پاک پڑھی جبکہ قصبہ کی دیگر مساجدوں جن میں سنگرام بھاٹہ،پوچھال ،سرکوٹ ،چیرہاڑ ، ہستی ،سرتھل میں بھی شب قدر کا اہتمام کیا گیا تھا جہاںعلماء کرام نے حضور اقدس ﷺکی زندگی پر روشنی ڈالی جبکہ انھوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ اپنی باقی بچی پوری زندگی حضور کے طریقہ کار پر گزارنی چاہے۔