سرینگر//عوام دوست انتظامیہ کو یقینی بنانے اور عوامی مشکلات کے فوری ازالے کے لئے وزیر اعلیٰ کی شکایتی سیل کے کوارڈینیٹر تصدق مفتی نے جموںوکشمیر کے دونوں صوبوں میں شکایتی سیل کے دفاتر کا قیام عمل میں لانے کی ہدایت دی ہے۔کوارڈینیٹر نے کہا کہ گرمائی موسم میں جموں سے زیادہ اورکشمیر میں موسم سرما کے دوران زیادہ شکایات موصول ہوتی ہیں ۔ان حالات میںیہ لازمی بن گیا ہے کہ دونوں مقامات پر شکایتی سیل کا قیام عمل میںلایاجائے تاکہ عوام اورانتظامیہ کے درمیان خلیج کم ہو۔تصدق مفتی نے کہا کہ دونوںمقامات پر شکایتی سیل قائم کرنے کااصل مقصد انتظامیہ کو عوام دوست، جوابدہ ،شفاف اوروسائل سے پُر بنانا ہے۔چنانچہ وزیر اعلیٰ کی شکایتی سیل کی طرف سے ٹول فری نمبرات،رابطوں کے لئے پتے اورسوشل میڈیا پلیٹ فارم کا آغاز کیاگیا ہے تاکہ لوگ دقتوں کے بغیر اورآسانی کے ساتھ اپنی شکایات درج کراسکیں۔شکایتی سیل کا دفتر ہاﺅس نمبر8چرچ لین سونہ وارسرینگر میں قائم ہے جس کے نمبرات اس طرح ہیں۔0194-2502593,0194-2502594,019، 4-2502910,0194-2502911,0194-2502699,0194-2502596فیکس نمبر0194-2502591اسی طرح جموں دفتر کے لئے سول سیکریٹریٹ جموں میں ان نمبرات پررابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔0191-2560109,0191-2560265,0191-2560276,0191-2560266 فیکس نمبر0191-2566182اس کے علاوہ شکایات ان ٹول فری نمبرات پر بھی درج کی جاسکتی ہے18001807004,18001807005,18001807007اورویب سائٹwww.jkgrievance.nic.inاورای میل [email protected]