Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

جموں اورسرینگرشہروں میں نیشنل کلین ایئر پروگرام اہداف بغیر ناکامی پورے کئے جائیں:چیف سیکریٹری

Mir Ajaz
Last updated: January 30, 2024 12:00 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

 ہواکے معیارکی نگرانی کیلئے بلدیاتی اداروں کو94.60کروڑروپے واگزار

 

جموں//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی)کی یوٹی اپیکس کمیٹی میٹنگ میں یہاں جموں اور سری نگر کے دونوں شہروں میں ہوا کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے تمام اَقدامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جنگلات ، صوبائی کمشنر کشمیر ، صوبائی کمشنر جموں ، پی سی سی ایف ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، کمشنر ایس ایم سی ، کمشنر جے ایم سی کے ع لاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے متعلقہ شہری اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اِس قومی پروگرام کے تحت ہمارے شہروں میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے تمام اَقدامات اُٹھائیں۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ اس اہم معاملے میں مزید عزم کا مظاہرہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ دونوں شہروں کے لئے مقرر کردہ اہداف کو بغیر کسی ناکامی کے پورے ہوں۔

 

اَتل ڈولو نے اس قومی پروگرام کے تحت اب تک ہونے والے اخراجات اور یہاں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے کاموں کا بھی نوٹس لیا۔ اُنہوں نے اس مالی برس کے اندر تمام جاری کاموں کو مکمل کرنے کے لئے سخت کوششیں کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے اس پروگرام کے تحت شروع کئے گئے دیگر منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹینڈرنگ اور دیگر ابتدائی عمل کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری موصوف نے کہا کہ صاف ہوا شہری علاقوں میں معیاری طرز ِزندگی کا تعین کرنے کے بنیادی پیرامیٹروں میں سے ایک ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ ماحول دوست طریقوں کا سہارا لے کر سبز جگہوں کو بڑھانے ، آلودگی کو کم کرنے جیسے اقدامات ہماری صحت اور خوشحالی پر بہت اچھے اثرات مرتب کریں گے۔ اُنہوں نے اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات دھیرج گپتا نے بتایاکہ نیشنل کلین ایئر پروگرام ایک جامع ٹائم باؤنڈ ایکشن پروگرام ہے جس کا آغاز مرکزی حکومت وزارتِ ماحولیات نے جنوری 2019 ء میں شروع کیا تھا جس کا مقصد ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہر شناخت شدہ شہر کے لئے ایک بیس لائن دی گئی ہے اور متعلقہ شہری اِنتظامیہ کے لئے وہاں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 124 این اے سیز (اب تک 132 این اے سیز) کی نشاندہی کی گئی ہے جو مسلسل 5 برس سے نیشنل ایمبیئنٹ ایئر کوالٹی سٹینڈرڈز (این اے اے کیو ایس) کے مطابق نہ ہونے کی بنیاد پر اس پروگرام کی کوریج کے لئے ہیں۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ دونوں شہروں کے بلدیاتی اِداروں کو اس سلسلے میں بامعنی اقدامات کے لئے 94.60 کروڑ روپے کے فنڈز موصول ہوچکے ہیں۔ جموں اور سری نگرمیں 19 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ مینوئل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں تاکہ بر وقت تازہ ترین معلومات فراہم کی جاسکیں۔راجباغ سری نگر میں نصب سی اے اے کیو ایم ایس کے ذریعہ نگرانی کردہ 19 مختلف پیرامیٹروں کے ہوا کے معیار کا ڈیٹا عام لوگوں کی معلومات کے لئے سکرین پر ظاہر ہوتا ہے۔ اسی طرح جموں شہر کے 10 مقامات کی ہوا کے معیار کی نگرانی کی جارہی ہے اور جموں شہر کے مرکزی چوکوں پر جموںسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت لگائے گئے ٹاوروں کے ذریعے عوام کو جانکاری دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ سٹیٹ ایکشن پلان حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے سی پی سی بی کو پیش کیا گیا ہے جسے سی پی سی بی نے منظور کیا ہے۔ میٹنگ کو بتایا گیا کہ اس منظور شدہ ایکشن پلان میں تمام اہم اقدامات اورسرگرمیوں کی تفصیلات موجود ہیںجن پر عمل درآمد کے لئے ذمہ دار محکمے ہیں اور ان میں سے ہر ایک پر عملدرآمد کے لئے ٹائم لائنز مقرر کی گئی ہیں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
13 جولائی: پائین شہر کے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پابندیاں عائد، لیڈران گھروں میں نظر بند

Related

شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025
تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025
شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?