Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

جموں اورخطہ چناب کے بالائی و میدانی علاقوں میں برف باری و بارشیں قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل،300گاڑیاں درماندہ ،سنتھن و مرگن ٹاپ پر1فٹ تازہ برف جمع ،دونوں سڑکیں مسلسل بند

Mir Ajaz
Last updated: February 20, 2025 11:27 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

محمدتسکین+اشتیاق ملک+عاصف بٹ

جموں//میدانی جموں اورخطہ چناب کے تینوں اضلاع رام بن ،ڈوڈہ اور کشتواڑ میں برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے ۔خطہ کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں آخری اطلاعات ملنے تک بارشیں ہورہی تھیں جس کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور معمولات زندگی متاثر ہوکررہ گئے تاہم جموںسرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بلا خلل جاری رہا ہے جبکہ مرگن اور سنتھن شاہراہیں مسلسل آمد ورفت کیلئے بند پڑی ہیں اور سنتھن و مرگن ٹاپ پر تازہ ایک فٹ برف جمع ہوئی ے۔ جموں شہر میں دن بھر ہورہی بارشوں کی وجہ سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوگئی جس کے ساتھ ساتھ دیگر میدانی علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔
بانہال
رامسو ۔ بانہال کے درمیان اور بانہال۔ قاضی گنڈ فور لین ٹنل کے آر پار برفباری سے پیدا ہوئی پھسلن کے نتیجے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کو جمعرات کی شام سے عارضی طور پر روک دیا گیا ۔ شاہراہ پر ناچلانہ ، شیر بی بی اور بانہال ٹنل کے پاس پھسلن کے نتیجے میں تین سو سے زائد مال اور مسافر گاڑیاں درماندہ ہوگئی ہیں ۔ ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے بانہال سریندرپال سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمع شدہ برف کی وجہ سے بانہال علاقے میں کئی مقامات پر پھسلن کی وجہ سے قومی شاہراہ پر پر ٹریفک کو معطل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی دیکھ ریکھ کیلئے زمہ دار NHAI کی کمپنیوں نے ناچلانہ ، شیر بی بی اور بانہال قاضی گنڈ ٹنل کے دونوں پر سڑک سے برف صاف کرکے اسے قابل آمدورفت بنانے اور درماندہ ٹریفک کو نکالنے کیلئے بحالی کا کام شروع کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانہال سب ڈویژن کے علاقے میں برفباری تھم گئی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ درماندہ پڑے ٹریفک کو رات دیر تک بحال کیا جائے ۔اس سے قبل جمعرات کی پہلی ساعتوں سے بانہال اور رام بن کے سیکٹر میں موسلادھار بارشیں ہوئی ہیں جبکہ تمام پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے ۔بانہال میں بھی قریب پانچ بجے سے برفباری شروع ہوئی اور شام تک قریب دو انچ برف جمع ہوئی۔ بانہال کے پیر پنجال پہاڑی سلسلہ کے علاوہ جواہر ٹنل ، مہو منگت ، نیل ، پوگل پرستان ، سناسر ، پتنی ٹاپ ، نتھا ٹاپ اور ہنسراج ٹاپ پر بھی برفباری ہوئی جس کی وجہ سے عام لوگوں میں خوشی ہے اور پتنی ٹاپ پہنچے سیاحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے ۔پچھلے چار پانچ مہینوں سے لوگ برفباری اور بارشوں کے منتظر تھے اور اب برفباری اور بارشوں سے لوگ اور زمیندار طبقہ خوش ہیں۔ ضلع رام بن کے کئی علاقوں سے اطلاعات ہیں کہ بارش شروع ہونے کے بعد جمعرات کی صبح سے ہی لوگ اپنی کھیتوں میں بوئی گئی گندم ، سرسوں ، جو اور درختوں میں کھاد ڈال رہے ہیں اور ان بارشوں اور برفباری کیلئے وہ پچھلے کئی مہینوں سے انتظار کر رہے تھے۔
ڈوڈہ
بدھ و جمعرات کی شب ڈوڈہ ضلع کے گندوہ بھلیسہ ،ٹھاٹھری و بھدرواہ ،عسر مرمت کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعرات کے روز دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا۔ برفباری و بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں و گلی کوچے زیر آب آگئے ہیں. اس دوران بجلی کے ترسیلی نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ٹھاٹھری، کاہرہ و بھلیسہ گندوہ کے مضافات میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور بیشتر علاقوں میں پانی کی بھی کمی پائی جاتی ہے تاہم ضلع میں ٹریفک نظام معمول کے مطابق بحال رہا۔
کشتواڑ
کشتواڑ ضلع میں جمعرات کی صبح سے ہی بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو دیرشام تک جاری رہاجبکہ میدانی علاقوں میں دن بھر بارشیں ہوتی رہی اور شام کے وقت برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ ضلع کے دورافتادہ علاقہ سب ڈویژن مڑواہ ،واڑون، دچھن،چھاترو، مچیل، پاڈر، بونجواہ، سنتھن، کیشوان میں بھاری برفباری کی اطلاع ملی ہے ۔واڑون سے ملی تفصیلات کے مطابق علاقے کے بالائی مقامات پر تین انچ برفباری ہوئی جبکہ مڑواہ میں بھی دو سے تین سے انچ، دچھن میں تین انچ ،مچیل میں تین انچ، پاڈر کے دیگر علاقہ جات میں بھی دو سے تین انچ برفباری درج کی گئی۔سب ڈویژن چھاترو کے بالائی علاقوں میں چھ انچ تک برفباری درج کی گئی۔جہاںوٹسر،ڈانگر نالہ، سنگھپورہ،کوچھال،کواٹھ،دیچھرمیںقریب پانچ انچ تک برفباری ہوئی وہیں چنگام، چھاترو، مغلمیدان ، سگدی بھاٹہ میں بھی تین سےچار انچ تک برفباری کی اطلاع مل رہی ہے۔لوگوں نے بتایا کہ بیشتر علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔ادھربونجواہ، درابشالہ، کنتواڑہ و سرتھل کے علاقوں میں بھی تین انچ تک برفباری کی اطلاع ملی ہے جسکے سبب ان علاقوں میں عام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔اس دوران سنتھن اننت ناگ قومی شاہراہ مسلسل آمدورفت کیلئےبند ہے ۔سنتھن ٹاپ پر قریب ا یک فٹ سے زائد تازہ برفباری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہےجبکہ سنتھن میدان میں بھی ایک فٹ تک برف ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔مرگن ٹاپ پر بھی ایک فٹ تک برفباری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔دریں اثناءمیدانی علاقوں میں ہوئی بارشوں و تازہ برفباری کے سبب عام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ۔دن بھر ہورہی بارشوں سے جہاں عوام کے چہروں پر خوشی دیکھی گئی وہیں مشکلات میں بھی اضافہ ہوا۔ میدانی علاقوں میں تین انچ تک تازہ برفباری درج کی گئی۔ضلع بھر میں برفباری کا سلسلہ آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر

July 9, 2025
خطہ چناب

کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی

July 8, 2025
خطہ چناب

سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی

July 8, 2025
خطہ چناب

۔11برس قبل منہدم ہو ا ’اندھ سم پل‘ دوبارہ تعمیر نہ ہو سکا، آمد ورفت متاثر ملحقہ علاقہ جات آبادی پریشانیوں سے دوچار ، ندی پیدل عبور کرنے پر مجبور

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?